Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، دو جوان شہید

Now Reading:

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، دو جوان شہید
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، دو جوان شہید

فوٹو فائل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کے ایک منظم گروہ کے خلاف کیا گیا جو جنوبی وزیرستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہداء کی تفصیلات

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے تھا۔ ان کی عمر 37 سال تھی اور وہ گزشتہ 14 سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہید میجر دہشت گردوں کے خلاف متعدد کامیاب آپریشنز میں حصہ لے چکے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔ ان کی عمر 26 سال تھی اور وہ 8 سال سے ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ خوارج کا مکمل صفایا کیا جاسکے۔

آئی ایس پی آر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور قوم اپنے ان سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفانی بارشیں: ملک بھر کے شہروں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ٹیکس ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار
وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
جن کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے وہ نمبرپلیٹ پر سیاست کررہے ہیں، شرجیل میمن
پنجاب کے شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے
علی پور: مدرسے کے 2 اساتذہ کی 4 کم عمر طلباء سے بدفعلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر