
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان / فائل فوٹو
پاکستان اسرائیلی پاگل پن کا خاتمہ چاہتاہے،ایران نے اب تک دفاعی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حارحیت کوعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیدیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ تاحال 3000 پاکستانیوں کو ایران سے واپس لایا جا چکا ہے۔ ان کا کہناہے کہ ایران نے ایرانی مہاجرین کو پاکستان لانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔
شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف نہایت واضح ہے، پاکستان ایران کی بھرپور اخلاقی حمایت کرتاہے ۔ ان کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اسرائیلی جارحیت ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسرائیلی پاگل پن کا خاتمہ چاہتاہے۔
ان کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات میں کرٹیسی پرمبنی جملے سفارتی اہمیت کے حامل ہیں۔
دفترخارجہ نے بھارت کی لداخ پرنئی ریگولیشنزکو اقوام متحدہ و عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کسی بھی مذاکراتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News