
اسلام آباد: پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر ہونے والے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِ حال پر پاکستان کی تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کے احترام پر یقین رکھتا ہے اور حالیہ واقعات میں ان اصولوں کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی نافذالعمل ہوگئی، ٹرمپ، ایران کے بعد اسرائیل نے بھی تصدیق کردی
ترجمان کے مطابق پاکستان بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی مکمل پاسداری کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور ایک بار پھر تمام فریقین سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام تنازعات کے پُرامن حل، بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور اس نازک وقت میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی برادری کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News