Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران سے پاکستانیوں کے انخلا پر سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا اہم بیان

Now Reading:

ایران سے پاکستانیوں کے انخلا پر سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا اہم بیان
ایران سے پاکستانیوں کے انخلا پر سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا اہم بیان

ایران سے پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے ایران میں موجود پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری ایران سے روانگی سے قبل پاسپورٹس پر خروج پرمٹ (exit permit) کی مہر ضرور لگوائیں۔

مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستانی شہری سرحد بند ہونے کے اوقات سے پہلے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر پہنچ جائیں۔

سرحد بند ہونے کے بعد مواصلاتی مسائل کے باعث بارڈر حکام سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، پاکستانی شہری کسی تیسرے ملک کا سفر کر رہے ہیں تو براہِ کرم اس ملک کا ویزا اپنے پاس رکھیں۔

پاکستانی شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ موبائل فون مکمل چارج رکھیں، سڑکوں پر ٹریفک جام اور ایران میں طویل سفر کی وجہ سے کافی وقت لگ رہا ہے۔

بزرگ افراد، خواتین اور بچے خاص احتیاط سے سفر کریں، تمام پاکستانی شہری تہران میں سفارتخانے اور مشہد و زاہدان میں قونصل خانوں کی رابطہ معلومات اپنے پاس رکھیں۔

Advertisement

سفیر پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہم سے فوراً ابطہ کریں، مناسب مالی وسائل کا ہونا بھی بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پھنسے پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے

مدثر ٹیپونے مزید کہا کہ ایران میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم بھیجنے میں بھی شدید تاخیر اور خلل پیش آ رہا ہے،  تمام ہم وطنوں کی معاونت کے لیے ٹوئٹر پر 24 گھنٹے دستیاب ہوں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں سفیر مدثر ٹیپو نے ایران میں موجود پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، سفارتخانے کی جانب سے رابطہ نمبرز اور ہیلپ لائنز جاری کی جا چکی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ٹیلیفونک رابطہ کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور پاکستانی طلباء کی باحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے، ایران میں ہزاروں سمندر پار پاکستانیز روزگار کیلئے مقیم ہیں۔

Advertisement

چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ایران میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کیلئے وزارت اوورسیز پاکستانیز وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے، اسحاق ڈار
پی ٹی سی ایل ملازمین پینشن کیس پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم اقدام، ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا نظام متعارف
جنوبی ایشیا سلامتی کا متلاشی، امن اور استحکام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، جنرل (ر) زبیر محمود
کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر