Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ

Now Reading:

یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ

حکومت نے ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نیا قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت یوٹیوب، سوشل میڈیا، ویڈیو، آڈیو اور میوزک اسٹریمنگ سمیت تمام آن لائن سروسز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا لازم ہوگا۔

نئے قانون کے مطابق ٹیلی میڈیسن، ای لرننگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، آن لائن بینکاری، ای کامرس، ای اسٹورز اور آن لائن مارکیٹس بھی ٹیکس ایکٹ کے دائرہ کار میں شامل کر دی گئی ہیں۔

مزید برآں، بیرون ملک قائم کمپنیوں یا اداروں سے خریدی گئی اشیاء یا حاصل کی گئی خدمات کے بدلے ادا کی جانے والی رقوم پر بینکوں اور کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کو 5 فیصد ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔ یہ ٹیکس ہر ماہ کی 7 تاریخ سے پہلے ادا کرنا لازم ہوگا۔

ادائیگی کے ذمہ دار ادارے کو ہر سہ ماہی میں تفصیلی رپورٹ جمع کرانی ہوگی جس میں خریدار کا نام، شناختی کارڈ نمبر، ادائیگی کی تاریخ اور رقم کی مکمل تفصیل شامل ہوگی۔

 رپورٹ جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ ادارے کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

یہ اقدام حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل آمدنی کے شفاف ریکارڈ کو یقینی بنانے اور ٹیکس بیس میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون سے ڈیجیٹل سیکٹر کو باقاعدہ معاشی نظم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور امریکا کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کا امکان روشن
سرپلس ایل این جی: گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ہٹانے پر غور، فیصلہ کابینہ کرے گی
لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شاندار کامیابی، آئی ٹی شعبے میں 5 اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط
جون میں ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر رہیں، مالی سال میں 38.3 ارب ڈالر کا ریکارڈ
اسمگلنگ کی روک تھام: اوگرا میں آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن کا دوسرا مرحلہ شروع
پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیشرفت، 4 سرمایہ کاروں نے پری کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر