Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کا تاریخی کارنامہ، بھارت کے ڈاسو اوراگان طیارے کو انٹرسیپٹ کیے جانے کے 60 برس مکمل

Now Reading:

پاک فضائیہ کا تاریخی کارنامہ، بھارت کے ڈاسو اوراگان طیارے کو انٹرسیپٹ کیے جانے کے 60 برس مکمل
پاک فضائیہ کا تاریخی کارنامہ، بھارت کے ڈاسو اوراگان طیارے کو انٹرسیپٹ کیے جانے کے 60 برس مکمل

پاک فضائیہ کا تاریخی شاندار کارنامہ، پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارت کے ڈاسو اوراگان طیارے کو انٹرسیپٹ کیے جانے کے 60 برس مکمل ہوگئے۔

 آج سے 60 برس پہلے 24 جون کے دن ہی پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے کو سرنڈر اور لینڈ کرنے پر مجبور کیا۔

 بھارت کے فرانسیسی ساختہ اوراگان ٹیل نمبر آئی سی 698 طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، طیارہ پاکستانی حدود میں جاسوسی مشن پر تھا۔

پاک فضائیہ کے ایف 104 اسٹار فائٹر طیارے نے بھارتی طیارے کو انٹرسیپٹ کیا، پاک فضائیہ کے 104  نے بھارتی طیارے کو بدین کے قریب جنگ شاہی گاؤں کے پاس کھلے میدان میں لینڈ کرنے پر مجبور کر دیا۔

Advertisement

 

 بھارتی طیارے کو فلائٹ لیفٹیننٹ رانا لال چند سیکا اڑا رہے تھے، بھارتی طیارے کا تعلق نمبر 51 اآگزلری سکواڈرن سے تھا، جبکہ طیارے نے جام نگر ایئر سٹیشن سے پرواز کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے فیصلے سے بھارت کے فضائی آپریشنز کو مزید مشکلات کا سامنا

پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کے تحت بھارتی پائلٹ کو حراست میں لیا، حکومت پاکستان نے 14 اگست 1965 کو یوم آزادی پر بھارتی پائلٹ کو  رہا کیا۔

 پاکستان نے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کر کے دشمن کی اشتعال انگیزی کے باوجود امن پسندی کا ثبوت دیا۔

Advertisement

 بھارت نے فلائٹ لیفٹیننٹ لال چند سیکا کو 19 اکتوبر 1965 کو برطرف کر دیا، جبکہ پاک فضائیہ کے 104  کا بھارتی طیارے کو انٹر سیٹ کیا جانا ایک بے مثال کارنامہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ: توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کو حاصل مراعات پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کا وضاحتی بیان جاری
مریم نواز سے متعلق بیان پر گرفتار شہری کو عدالت سے کلین چٹ مل گئی
طوفانی بارشیں: ملک بھر کے شہروں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ٹیکس ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار
وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر