Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان پر واضح کر دیا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار

Now Reading:

افغانستان پر واضح کر دیا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار
افغانستان پر واضح کر دیا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں، اسحاق ڈار

افغانستان پر واضح کر دیا ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈر نے کہاہے کہ اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا۔

یہ بات انہوں نے اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا۔برطانیہ میں پاسپورٹ کا آپریشن ون ونڈو کیا، برطانیہ کو ڈائریکٹ فلائٹس اگلے مہینے میں شروع ہوں گی۔

پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہ راست فلائٹس ستمبر میں شروع ہوگی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو کابل کا دورہ کیا، کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا۔افغان وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی۔

اپریل میں دورہ افغانستان کے دوران جو اعلانات کیے گئے تھے اس پرعمل درآمد ہوا۔افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی اس بات کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کیا ہے پاکستان اپنی پالیسی پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت سے ملاقات میں چین اور پاکستان دونوں کو سیکیورٹی تحفظات تھے۔ انہوں نے کہاکہ  ہمارے تحفظ ٹی ٹی پی سے متعلق تھے۔

ان کا کہناتھاکہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ چینی وزیر نے پاکستان میں مختلف ملاقاتیں کی۔چینی وزیر خارجہ سے سی پیک ٹو پر بات ہوئی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر