Advertisement

پاکستان رینجرز (پنجاب) کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاکستان رینجرز (پنجاب) کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاکستان رینجرز (پنجاب)  دیگر اداروں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن  میں مصروف  ہے۔

ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا کے گردونواح میں رینجرز  کے جوانوں نے سیلاب میں گھِرے 6890 افراد اور 1024 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث سرحدی علاقے کے 30 دیہات زیر آب آ چکے ہیں، جبکہ سیلاب سے متاثرہ اس علاقے میں پاکستان رینجرز (پنجاب) کا دیگر اداروں کے ہمراہ کشتیوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پنجاب رینجرز کے جوان ریسکیو 1122 کے عملے کو دور دراز دیہاتوں تک رسائی میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز کا ضلع قصور کے سیلاب متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن

Advertisement

 پنجاب رینجرز کے دستے راستوں کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت میں بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔

پاکستان رینجرز (پنجاب) سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور آبپاشی سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version