Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

Now Reading:

پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان ملاقات طے پا گئی
پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کے درمیان آج سہ پہر اسلام آباد میں ملاقات طے پا گئی ہے، اس ملاقات کا مقصد بالخصوص پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات اور پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے وفد تشکیل دے دیا، جس میں راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن جیسے اہم رہنما شامل ہیں۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش سیاسی مسائل، شکایات اور تحفظات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔ پیپلزپارٹی کو شکایت ہے کہ پنجاب میں نہ صرف انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے بلکہ طے شدہ پاور شیئرنگ فارمولے پر بھی مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Advertisement

مزید برآں، اس ملاقات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب سے متعلق طے شدہ نکات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان حالیہ ملاقات میں بھی پنجاب سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی تھی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب میں پارٹی کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور پاور شیئرنگ کے فارمولے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر