سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائی کرتے ہوئے 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 اور 15 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کیں جس میں 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس بھرپور کارروائی میں 18 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں کی گئی ایک اور کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، اسی طرح بنوں میں بھی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مزید 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسزعزم استحکام وژن کے تحت بھارتی اسپانسرڈدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
