مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے لیے آئندہ وزیراعظم کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کو باضابطہ طور پر امیدوار نامزد کردیا ہے۔
11 اپریل 1978 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے فیصل ممتاز راٹھور اس وقت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم کے لیے موزوں ترین امیدوار کیوں؟
فیصل ممتاز راٹھور اپنی مضبوط سیاسی شناخت، وسیع تجربے اور متوازن قیادت کے باعث آئندہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور ایک ایسے سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کی آزاد کشمیر کی سیاست میں گہری جڑیں ہیں۔
ان کے والد آزاد کشمیر کے وزیراعظم، اسپیکر، اپوزیشن لیڈر اور سینئر وزیر کے عہدوں پر فائز رہے جو ان کے سیاسی سفر کی مضبوط بنیاد ہے۔
ان کا خاندان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بانی خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہی وابستگی انہیں کشمیر کاز، پاکستان اے جے کے تعلق اور خطے کے سیاسی ڈھانچے کی مضبوط ادارہ جاتی سمجھ فراہم کرتی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور کئی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جو عوامی قبولیت، انتخابی تجربے اور سیاسی استحکام کا واضح ثبوت ہے۔
وہ آزاد کشمیر حکومت میں وزیر برائے بجلی اور وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان وزارتوں نے انہیں عملی انتظامی امور، ترقیاتی منصوبہ بندی اور بہتر گورننس کا عملی تجربہ دیا۔
انہوں نے ایک مکمل مدت اپوزیشن بینچوں پر بھی گزاری جس سے انہیں پالیسیاں بنانے، نگرانی اور احتساب کے دو طرفہ پہلوؤں کو سمجھنے میں انفرادیت حاصل ہے۔
2017 سے وہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل ہیں، جہاں وہ تنظیم سازی، رابطہ کاری اور پارٹی اسٹریٹجی کے اصل ذمے دار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سمیت مرکزی قیادت ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ انہیں پارٹی کے نظریاتی اور متوسط طبقے کے نمائندہ چہرے کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نرم گفتار، مصالحت پسند اور غیر متنازعہ شخصیت کے حامل ہیں جو انہیں سیاسی و ادارہ جاتی حلقوں میں یکساں طور پر قابل قبول بناتی ہے۔
حکومت نے انہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا جو تنازعات کے حل اور مذاکرات میں ان کی قابلیت کا مضبوط اعتراف ہے۔
پاکستان کے قومی میڈیا میں بھی وہ متحرک رہے ہیں اور بول ٹی وی پر مستقل پروگرام کی میزبانی کرچکے ہیں جس سے ان کی مواصلاتی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور کا پروفائل ایک ایسے رہنما کا عکاس ہے جو مضبوط جمہوری روایات، کثیر المدتی قانون سازی کا تجربہ، اعلیٰ انتظامی صلاحیت، پارٹی تنظیمی مہارت اور بہترین مذاکراتی اہلیت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
