Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیڈٹ کالج پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل؛ 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو

Now Reading:

کیڈٹ کالج پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل؛ 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو
کیڈٹ کالج پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل؛ 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو

وانا: سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام خوارج کو کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور سمیت کل 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد کالج کی عمارت کو بارودی سرنگوں سے کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ خوش قسمتی سے کسی کیڈٹ یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حملے کے وقت کیڈٹ کالج میں تقریباً 650 افراد موجود تھے جن میں 525 کیڈٹس شامل تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے طلبہ کی جانوں کی حفاظت کے لیے نہایت احتیاط اور حکمتِ عملی سے کارروائی کی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ روز کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی سے دھماکا کیا، جس سے گیٹ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ دورانِ کارروائی ٹیلی فون کے ذریعے بیرونِ ملک سے ہدایات حاصل کررہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، جوڈیشل کمپلیکس بند
افغانستان سن لے، کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن قائم نہیں ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر