وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اس طرح جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر ہوگئے۔
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر منعقد ہوئی، جس میں جسٹس امین الدین خان اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر مملکت آصف علی زرداری چیف جسٹس سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر،پاک فضائیہ اوربحریہ کےسربراہان دیگراعلیٰ حکام شریک تھے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب آئینی عدالت کے چھ ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
آئینی عدالت کے دیگر ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، جبکہ آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت گیارہ بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان تین سال کے لیے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ یہ نئی عدالت ملکی آئینی معاملات کے فیصلوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
