ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 فیصد سے کم ٹیکس جمع کرانے والے ریٹرنز کا آڈٹ کیا جائے گا، اس طرح کم ٹیکس دینے والے ریٹرنز بڑے پیمانے پر آڈٹ میں شامل ہوں گے۔
تاریخ ساز آڈٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 8 ہزار افسران اور 4 ہزار آڈیٹرز حصہ لیں گے، بڑی کمپنیوں، مختلف سیکٹرز اور انفرادی ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس آڈٹ کے لیے خودکار اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اے آئی پراسس استعمال ہوگا، مائیکروسافٹ ایکسل فلٹرز اور فارمولوں کے ذریعے ریٹرنز کی ابتدائی نشاندہی کی جائے گی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل ٹولز آڈٹ کے عمل میں مدد فراہم کریں گے، 25 فیصد سے زیادہ ٹیکس جمع کرانے والوں کو آڈٹ لسٹ سے خودکار طور پر خارج کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں کمرشل اور انڈسٹریل گوشواروں کا آڈٹ ہوگا، دوسرے مرحلے میں سنگل اونر اور رجسٹرڈ کمپنیوں کے گوشوارے شامل ہوں گے، تیسرے مرحلے میں انفرادی اور تنخواہ دار طبقے کے گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے میں غلط معلومات یا اثاثوں سے مطابقت نہ رکھنے پر کارروائی ہوگی، جبکہ سوشل میڈیا پر دکھاوے کی آمدنی ظاہر کرنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف کارروائی متوقع ہے، انکم ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ آٹھ مختلف زاویوں سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع، 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

