Advertisement

اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت

اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت

وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے، مختلف ممالک  نے اس واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چین

چینی سفارتخانے نے اسلام آباد میں خودکش دھماکےکی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےلیےگہرےدکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

ترجمان چینی سفارتخانے نے متاثرہ خاندانوں اورزخمیوں سےدلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کےلیےنیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکا قابل مذمت اور انسانیت دشمن عمل ہے۔

Advertisement

امریکہ

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آبادکچہری میں خودکش حملےکی مذمت کی ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف  جدوجہدمیں پاکستان کےساتھ ہے، اور حملے میں جان کی بازی ہارنےوالوں کےخاندانوں سےدلی ہمدردی کااظہارکرتےہیں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلدصحت یابی کےلیےدعاگوہیں، ہم اس حملےاوردہشت گردی کی ہرشکل کی سخت مذمت کرتےہیں۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت کی امن اوراستحکام کےلیےکوششوں کی حمایت کےلیےپرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، جوڈیشل کمپلیکس بند

Advertisement

برطانیہ اوریورپی یونین

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کااظہارکیا۔

 برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونےکامعلوم ہوا، واقعےکوقریب سےمانیٹرکیاجارہاہے، جبکہ برطانوی شہری سفرسےمتعلق ایڈوائزری پرنظررکھیں۔

یورپی یونین

یورپی یونین کی جانب سے بھی اسلام آباددہشت گردحملےکی مذمت کی گئی ہے۔

یورپی یونین کے مطابق اسلام آباد دہشت گرد حملےمیں جانی نقصان پرگہرادکھ ہواہے، جاں بحق افرادکےاہلخانہ کےدکھ  میں برابرکےشریک ہیں۔

Advertisement

   قطر

قطر نے بھی اسلام آباد اور وانا میں دہشت گردحملوں کی شدیدمذمت کی ہے، قطری وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے حملوں پر گہرےدکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملوں میں قیمتی جانوں کےضیاع پرقطرکی حکومت اورعوام افسردہ ہے۔

ترجمان نے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت، اور پاکستان کےعوام اور حکومت کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی جواز کے تحت ناقابلِ قبول ہے۔

اسٹریلیا

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد کے جی-11 علاقے میں حملے کے بعد پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا،آسٹریلوی ہائی کمیشن نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،بیان میں عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، جوڈیشل کمپلیکس بند
کیڈٹ کالج پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل؛ 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو
افغانستان سن لے، کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن قائم نہیں ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version