Site icon بول نیوز

جو شخص پاکستان میں کرپشن کے خلاف کھڑا ہوا اسے سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جوشخص پاکستان میں کرپشن کے خلاف کھڑا ہوا اسے سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ 1100 ارب کے کرپشن کیسز قانون میں ترمیم کے ذریعے نیب کیلے دائرہ کار سے باہر کر دئیے گئے۔

 

 

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا واضح مقدمہ فرد جرم کے بغیر بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوشخص پاکستان میں کرپشن کے خلاف کھڑا ہوا اسے سیاست سے مائنس کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔

Exit mobile version