Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روزہ کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے نافذالعمل ہے۔

متعلقہ خبریں