Site icon بول نیوز

حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت

حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت

حکومت نے پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، تاہم پیپلزپارٹی نے حکومتی پیشکش پر فوری جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی جماعت ن لیگ کا موقف ہے کہ پی پی کی شمولیت سے حکومتی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری حکومت کا حصہ بننے کے لیے تیار، جبکہ بلاول بھٹو سخت مخالف ہیں، بلاول بھٹو مبینہ طور پر اپوزیشن بنچز پر بیٹھنے کے حامی ہیں، تاہم صوبائی تنظیمات پارٹی قیادت سے حکومت میں شمولیت کا مطالبہ کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام

پارٹی کے سنیئر ارکان کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ بنے یا اپوزیشن میں بیٹھے، محض اتحادی رہنے سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت میں شمولیت کی پیشکش سی ای سی میں زیرغور آ سکتی ہے۔

Exit mobile version