Tue, 21-Oct-2025

کوئی خبر دستیاب نہیں۔

تازہ ترین

No posts found in the last 30 days.

صدر مملکت اور وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر تہنیتی پیغام

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا  ہے کہ پاکستان، یواےای کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

صدرِ مملکت نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ 1971 میں پاکستان نے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات کو تسلیم کیا، اور وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کے خاندان کی چار نسلوں کا امارات کے ساتھ خصوصی تعلق رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی روشن خیال پاکستان کیلئے پرعزم؛ صدر آصف زرداری کا یومِ تاسیس پر پیغام

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امارات کے بانی قائدین کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے، جبکہ انہیں خود بھی اماراتی شاہی قیادت کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا اعزاز حاصل ہے۔

صدر نے کہا کہ یہ تمام رشتے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت، اعتماد اور اخوت کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔

آخر میں صدر نے متحدہ عرب امارات کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی یو اے ای کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مشترکہ مذہبی و ثقافتی اقدار کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رشتے باہمی خیرسگالی کی تاریخی بنیادوں سے جڑے ہوئے ہیں، اور ان پر دونوں اقوام کو فخر ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور مصری وزیرِ خارجہ کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر زور

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے قریبی تعلقات وہ بنیاد ہیں جو مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی بصیرت افروز قیادت میں رکھی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، گرمجوشی اور احترام باہمی الفت کا روشن ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔