Site icon بول نیوز

1971ء کی پاک بھارت جنگ کے درخشندہ ستارے، رسالدار محمد شیرشہید اور سوار میر عالم شہید

1971ء کی پاک بھارت جنگ کے درخشندہ ستارے، رسالدار محمد شیرشہید اور سوار میر عالم شہید

1971کی پاک بھارت جنگ  میں پاک فوج  دفاعِ  وطن کی خاطر  دشمن کے سامنے سیسہ پلائی  ہوئی دیوار بن گئی۔

1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے ساتھ ساتھ مغربی پاکستان کے محاذ پر بھی پاک فوج   کےافسران اور جوان سفاک بھارت کیخلاف  ڈٹ گئے

پاک فوج کی مایہ ناز آرمڈ کور کی یونٹ کے رسالدار محمد شیر اور سوار میر عالم کی بہادری کی داستان آج بھی زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ کمال پور؛ پاک فوج کی بہادری کی ایک اور داستان

رسالدار محمد شیر گاؤں کھیڑہ میں تعینات ایلفا سکواڈرن کے ٹینک ٹروپ لیڈر تھے، 5  اور 6 دسمبر کی درمیانی شب سفاک بھارتی فوج  نے ایک ٹینک رجمنٹ کیساتھ ایلفا سکواڈرن پر حملہ کر دیا۔

رات کی تاریکی میں ٹینکوں کی شدید  لڑائی کے دوران  رسالدار محمد شیر نے دشمن کے 7 ٹینک تباہ کردیے، شدید لڑائی کے دوران  رسالدار محمد شیر کے ٹینک کو دشمن ٹینک کا گولا لگا  جس کے نتیجے میں آپ نے  جام شہادت نوش کیا۔

1971 کی جنگ میں پاک فوج کے ایک اور بہادر سپوت سوار میر عالم بھی مکار دشمن کیخلاف سینہ سپر تھے۔

سوار میر عالم مغربی پاکستان کے محاذ پرگاؤں گگجال میں رائفلز ٹروپ کیساتھ بطور ایم جی گنر تعینات تھے، 8 دسمبر 1971 ء کوسوار میر عالم نے گاؤں حرار کلاں پر قبضہ کیلئے جانے والی فائٹنگ پٹرول کیلئے خود کو پیش کیا۔

10 دسمبر 1971 کو شدید گولہ باری کے باوجود سوار میر عالم نے جذبہ ایمانی کے تحت اپنے مورچہ میں ڈٹ کر دشمن کا مقابلہ کیا، بزدل دشمن کی مسلسل یلغار کے باوجود سوار میر عالم  نے آخری دم تک لڑتے ہوئے  اپنی  جان مادرِ وطن پر نچھاور کر دی۔

پاک فوج  نے دشمن کی جارحیت اور مکتی باہنی کی بزدلانہ خونریزی کے خلاف ہر محاذ پر لوہا منوایا۔

پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی لازوال  قربانیاں جنگی تاریخ میں گوہر نایاب کی مانند ہمیشہ تابندہ رہیں گی۔

Exit mobile version