Site icon بول نیوز

پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت

پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت

پاکستان میں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت، فوربز نے آئی ٹی کے شعبے بہتری سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی معاشی اصلاحات اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی کاوشوں کے باعث مالیاتی ٹیکنالوجی کی جانب سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف کی قیادت اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کی کوششوں سے مالیاتی ٹیکنالوجی کی جانب سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے وزارت آئی ٹی کے منصوبوں کیلئے 8.6 ارب روپے جاری کر دیے

پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ، وزارتِ آئی ٹی کا فلیگ شپ پروگرام، وینچر کیپیٹل لانے کے لیے ایکوئٹی فری گرانٹس فراہم کر رہا ہے۔

فوربز (Forbes )کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری دوگنی ہو کر 26.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

2025 کے پہلے چھ ماہ میں مالیاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھ کر 52.5 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو مضبوط ریکوری کا واضح ثبوت ہے۔

2023ء میں فنڈنگ صرف 12.5 ملین ڈالر رہ گئی تھی، یہ تیز رفتار اضافہ خصوصاً فِنٹیک سیکٹر میں دیکھا جا رہا ہے جو حکومتی اصلاحات اور مضبوط ریگولیٹری سپورٹ سے ممکن ہوا، حکومت کی ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کر رہا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سرپرستی میں پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کی جانب سے ایکویٹی فری گرانٹس کا اجراء سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی پالیسی اسٹیبلٹی، میکرو اکنامک نظم و ضبط اور سرمایہ کار دوست اقدامات نے فِن ٹیک فنانسنگ کے رجحان کو مزید تقویت فراہم کی۔ پاکستان میں ٹیک بیسڈ معیشت کے فروغ سے اسٹارٹ اپ سیکٹر میں تبدیلی آ رہی ہے۔

یہ پیش رفت ایک جدید، مضبوط اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی جانب سفر کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

Exit mobile version