لاہور: لاہور پولیس کا ایک انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے صرف 2 سیب اور ہینڈ واش چوری کرنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے عدالت کے ریڈر حبیب الرحمن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔
مزید پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نامعلوم ملزم جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری کر کے لے گیا۔
پولیس کے مطابق چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً ایک ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

