تیرہویں بارہ کوڈا مشق آج سے شروع ہورہی ہے جو 11 دسمبر تک جاری رہے گی، اس دوران سی فیز اور ہاربر فیز مشقیں کی جائینگی۔
13ویں باراکوڈامشق کی پرچم کشائی کی تقریب پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ہیڈکواٹرز میں ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے آئے مندوب، مبصرین اور دفاعی اتاشی نے شرکت کی، باقاعدہ افتتاحی تقریب شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں وفاقی وزیرتصدق ملک بطورمہمان خصوصی تھے۔
13ویں باراکوڈامشق کے پہلےروزمیری ٹائم سیمینارکا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی اور غیرملکی ماہرین مقالات پڑھیں گے۔
ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے میرین اسپل ریسپانس اینڈ سرچ ریسکیو ایکسرسائز پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ای ای زی عالمی آئل ٹریڈ کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کوسٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ہمہ تن گوش ہے، سمندی سرگرمیوں میں آئل ٹینکرز کی آمد و رفت سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ سمندری آلودگی، حادثات اور حیاتیات کو تحفظ فراہم کرنے کیلئےکنڑول سسٹم متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا کے سمندروں سے بھی بحری آلودگی کا سامنا رہتا ہے، سمندر میں تیل اور خطرناک کیمیکل کا اخراج اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستان سمندری تحفظ کے اقدامات کے فروغ کیلئے عالمی شراکت داری میں مصروف ہے۔
ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ باراکوڈا کانفرنس اور سیمینار میں عالمی مشاورت اور ٹیکنالوجی سےبحری تحفظ کو پائیدار بنایا جائے گا۔
تیرہویں انٹرنیشنل باراکوڈا کانفرنس میں 20 ممالک کے وفود شریک ہوئے ہیں، پاک میری ٹائم سکیورٹی سمندری دفاع کےبڑے اسٹیک ہولڈرہونےکےناطے ہرممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔



















