Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال، نومبر میں جرائم کی شرح میں اضافہ

کراچی: سی پی ایل سی (کراچی پولیس لا اینڈ کرائم سروس) نے ماہ نومبر میں شہر میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جو شہریوں کے لیے تشویشناک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نومبر میں مجموعی طور پر 160 گاڑیاں شہریوں سے چھین لی گئیں، جن میں سے 19 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 141 گاڑیاں چوری ہوئی۔

اسی ماہ شہریوں کو 3,143 موٹرسائیکلوں سے محروم ہونا پڑا، جن میں سے 391 موٹرسائیکلیں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں اور 2,752 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کھلے مین ہول خطرہ؛ ایک اور معصوم بچی کے گرنے کی ویڈیو وائرل

نومبر کے مہینے میں بھتہ خوری کے 15 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اغوا برائے تاوان کا ایک کیس بھی درج کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نومبر میں شہر میں 39 افراد قتل کیے گئے، جو گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں تشویش ناک اضافہ ہے۔

سی پی ایل سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے بعد پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں اور شہریوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو مزید مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں