اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق انتخابات 15 فروری 2026 کو ہوں گے اور یہ بلدیاتی قانون 2015 کے تحت کرائے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 22 تا 27 دسمبر جمع ہوں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری کی جائے گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بلدیاتی انتخابات میں ڈی آر او کے فرائض انجام دیں گے۔
اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے، جن میں مقامی نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں اور قوانین کے مطابق امیدواروں کی شفاف نمائندگی کو یقینی بنائیں۔




















