چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اسلام آبد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انڈونیشئین صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انڈونیشیا کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے، وزیراعظم
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انڈونیشین صدر نے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تربیت، انسداد دہشتگردی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب انڈونیشئین صدر کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور علاقائی امن اور سلامتی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔




















