Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیم کے حصول کے لیے کم عمر طالبہ کا خوفناک اقدام، سب کو مشکل میں ڈال دیا

کم عمر لاپتہ طالبہ اقراء کی بازیابی کے بعد سامنے آنے والے حقائق نے خوفناک سماجی صورتحال کو واضح کر دیا

کراچی کی ایک کم عمر طالبہ نے والدین کی جانب سے تعلیم سے  روکنے پر ایسا اقدام کیا، جس نے سیکیورٹی اداوں کی دوڑیں لگوادیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 17 سالہ لاپتہ طالبہ اقراء کی بازیابی کے بعد سامنے آنے والے حقائق نے تعلیم کے حوالے سے خوفناک سماجی صورتحال کو واضح کر دیا ہے اور یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ ایک کم عمر طالبہ تعلیم کے حصول کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ لاپتہ طالبہ اقرا کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان سمیت سہراب گوٹھ سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی توحید میمن کے مطابق طالبہ 31 جنوری کو لاپتہ ہوئی تھی اور گھر سے لاکھوں روپے نقدی، ڈیڑھ تولہ سونا، 4 اسمارٹ گھڑیاں، موبائل فون، ٹیبلٹ اور اسکول بیگ بھی غائب تھے، جس کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج تھا۔

پولیس کے مطابق بچی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی لیکن والدین کے منع کرنے پر ناراض ہوکر گھر چھوڑ گئی اور ساتھ نقدی و قیمتی سامان بھی لے گئی۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ طالبہ نے سہراب گوٹھ میں ایک رکشہ ڈرائیور کو خود کو لاوارث ظاہر کرکے پناہ حاصل کی اور اس کے گھر بچوں کے ساتھ رہائش پذیر رہی، حتیٰ کہ ایک مقامی اسکول میں داخلہ بھی لے لیا۔

پولیس نے نقدی، زیورات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے جبکہ بازیاب بچی کو قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں