Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے سرکاری گرلز کالجوں میں بڑی پابندی عائد

محکمہ کالجز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائیزری کے مطابق فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ پر تصاویر شیئر کرنے پر تادیبی و قانونی کارروائی ہوگی۔

 محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سرکاری گرلز کالجوں میں بغیر اجازت فوٹوگرافی اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن نے خواتین اساتذہ اور طالبات کی غیر مجاز تصاویر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے گرلز کالجز میں اجازت کے بغیر فوٹوگرافی مکمل طور پر ممنوع قرار دیدی ہے۔

محکمہ کالجز کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائیزری کے مطابق فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ پر تصاویر شیئر کرنے پر تادیبی و قانونی کارروائی ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں پرنسپل اور کالج انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستان میں نیا اشتہاری فیچر متعارف کرا دیا

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ خواتین کالجز میں سوشل میڈیا مواد بنانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگئی ہے اورمذہبی و سماجی اقدار کے منافی اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ایڈوائزری کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کی جانب سے کراچی کے تمام کالجز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے وقار اور نجی زندگی کے تحفظ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ غیر مجاز فوٹوگرافی اور تصاویر کے سوشل میڈیا پر پھیلاؤ کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں