Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی منفرد اسٹریٹیجک حیثیت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کا محور

پاکستان نے وسطی ایشیا کیلئے ترقی کا نیا راستہ کھول دیا

پاکستان کی منفرد اسٹریٹیجک حیثیت وسطی ایشیا کی اقتصادی ترقی کا محور بن گئی ہے، پاکستان نے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت کے پیشِ نظر وسطی ایشیا کیلئے ترقی کا نیا راستہ کھول دیا۔

امریکی جریدے یوریشیاریویو نے سی پیک  کے تناظر میں پاکستان، ازبکستان اور قازقستان کا اشتراک ترقی کا سنگ میل قرار دے دیا۔

یوریشیاریویو کے مطابق ازبکستان اور قازقستان کے صدور نے دورہ پاکستان میں سی پیک پر”سہ طرفہ” اشتراک سے اقتصادی تبدیلی کا آغاز کردیا۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی اور بہتر انفرااسٹرکچر نے لینڈ لاک وسطی ایشیا کیلئے نئی تجارتی راہیں کھول دیں، سی پیک کے ساتھ انضمام، ازبکستان کو کراچی اور گوادر کے ذریعے ایک قابل اعتماد جنوبی تجارتی راستہ فراہم کرتا ہے۔

یوریشیاریویو نے مزید کہا کہ سی پیک قازقستان کو پاکستان کے ذریعے اس کی برآمدات کیلئے نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تینوں ممالک کا یہ تعاون نہ صرف اس خطے بلکہ مستقبل میں عالمی تجارت کے لیے بھی ایک اہم محرک بن سکتا ہے، پاکستان اسی تناظر میں وسطی ایشیائی ممالک سے تعلقات مضبوط، سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیی ایٹیو (بی آر آئی) جیسے اقتصادی منصوبوں میں اپنی شرکت کو بہتر بنارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا

متعلقہ خبریں