پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا بھارتی جارحیت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ آج بھارت کی طرف سے جاسوسی کی ایک اور کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ہے۔
انہون نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کا جاسوس ڈرون دوبارہ مارگرایا گیا ہے کیونکہ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کا جاسوس ڈرون سات سو میٹر ہمارے علاقے کے اندر آیا تھا اور بھارت مسلسل ہزیمت اٹھارہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اور اب بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے۔
پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گریا، آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کی جانب بھارت کو پیغام دیتا ہوں کہ کوئی بھی حماقت نہیں کرنا اور اگر بھارت نے کوئی بھی حماقت کی تو ہم تیارہیں، بھارت کو اسکی حماقت کا منہ توڑ جواب ملےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے کیونکہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا تھا اور کشمیرمیں بھارت کی پالیسی ناکام ہوئی ہے اسی لئے اب اندرونی معاملات سے بچنے کے لئے بھارت یہ سب کررہا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ مھإود قریشی نے کہا کہ آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے اور بھارتی میڈیا پر بھی اب یہ آنا شروع ہوگیا ہے کہ بھارتی نیشنل سیکورٹی ایڈاوائزر کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں لیکن بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دکھیلا جارہا ہے لیکن جو راستہ بھارتی حکومت اپنا رہی ہے، وہ غلط ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا جس کے جواب میں پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گریا۔


















