Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صفائی کی شوقین خاتون نے سپرمارکیٹ کرائے پر کیوں لیتی ہیں؟

Now Reading:

صفائی کی شوقین خاتون نے سپرمارکیٹ کرائے پر کیوں لیتی ہیں؟
صفائی کی شوقین خاتون

صفائی نصف ایمان ہے اور ہر صورت میں صفائی کا خاص خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

لیکن اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ صفائی کو لے کر ایک دیوانے کی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور اتنے نفاست پسند لوگوں پر صفائی کا بھوت سوار رہتا ہے۔

ایسے لوگوں کو ہر چیز میں صفائی ستھرائی چاہیئے ہوتی ہے اسی وجہ سے وہ اپنے آس پاس لوگوں کا موجود رہنا بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے امریکہ میں ، جہاں ایک امریکی خاتون ہفتے میں ایک مرتبہ جراثیم لگ جانے کے ڈر سے ایک گھنٹے کے لئے سپر مارکیٹ کو کرائے پر لیتی ہیں۔

اس عورت کا نام ایما ہے جو کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کے بعد بہت محتاط ہوگئیں ہیں اور بازار جانے سے بھی گریز کرتی ہیں لیکن چیزوں کی ضرورت تو پڑتی ہی ہے اس لئے وہ سپر اسٹور کو ہی کرائے پر لے کر اطمینان کے ساتھ شاپنگ کرتی ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے ایما نے بتایا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو لگتا ہے کہ اطراف میں لوگوں کی موجودگی سے وہ بیمار ہوسکتے ہیں ۔

ایما نے بتایا ہے کہ وہ سپر مارکیٹ کے کرائے کے علاوہ بھی کچھ پیسے ادا کرتی ہیں تاکہ صفائی کا خاص خیال رکھا جاسکے۔

خیال رہے کہ ایما نے بچپن میں اپنی خوش نصیبی کے باعث ایک بڑی لوٹری جیتی تھی جس کی وجہ سے وہ سپر اسٹور کو گھنٹے کے حساب سے کرایہ باآسانی ادا کردیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی شخص نے 24 گھنٹوں میں کتنی بار اسکواٹس کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا؟
اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ کا انکشاف
دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟
نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا
مجرم نے جیل سے فرار ہونے کے لیے انوکھا روپ دھار لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر