سال 2021 کے اختتام پر سرچ انجن نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستانیوں کے مقبول ترین سرچز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سال پاکستانیوں پر کرکٹ کا جنون چھایا رہا جبکہ فلموں اور ڈراموں کی جانب سے کافی رجحان دیکھا گیا ہے۔
کرکٹ میں سب سے زیادہ سرچز جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ پاکستان کے مقابلے شامل تھے، مختلف سیریز، آئی سی سی ٹی20 اور پی ایس ایل کے میچ کے سرچز بھی میں شامل تھے۔
اس کے علاوہ اس سال پاکستانیوں میں سب سے مقبول فلم اور ڈراموں میں سرفہرست نیٹ فلیکس پر نشر ہونے والا ’اسکوئڈ گیم‘ پہلے نمبر پر جبکہ پاکستانی ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسکے علاوہ ٹاپ 10 کی فہرست میں بگ باس 15، ارطغرل غازی اور کورلوس عثمان و دیگر پاکستانی ڈرامے بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستانیوں میں سرچ کئے جانے والے کھلاڑیوں میں شعیب اختر پہلے نمبر پر جبکہ آصف علی اور فخر زمان دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News