Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی انوکھی شادی، جس میں دوستوں نے دلہے کی شادی کرائی

Now Reading:

پاکستان کی انوکھی شادی، جس میں دوستوں نے دلہے کی شادی کرائی
انوکھی

پاکستان کی انوکھی شادی، جس میں دوستوں نے دلہے کی شادی کرائی

آج ہم اس اسٹوری میں آپ کو بتا رہے ہیں پاکستان کی ایک ایسی انوکھی شادی کے بارے میں، جس میں دوستوں نے مل کر دلہے کی شادی کرائی۔

سوشل میڈیا پر کچھ دوستوں کی ویڈیو کا فی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  دوستوں کے ایک گروپ نے مل کر اپنے دوست خالد کی کافی دھوم دھام کیساتھ شادی کروائی ۔

سوشل میڈیا پر ان دوستوں کی یاری اور محبت نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

ہمارے معاشرے میں یہی رواج عام ہے کہ  دلہا اور دلہن کے گھر والے ہی شادی بیاہ کی تقریب کا خرچہ اٹھاتے ہیں، تاہم اس شادی میں منفرد یہی ہے کہ مہندی سے لے کر ولیمہ تک سب دوستوں نے اہتما کیا اور سارا خرچہ بھی خود مل کر اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انوکھی شادی، دولہا ایک مگر دولہن دو

Advertisement

لاہور سے تعلق رکھنے والے خالد کی شادی طے پائی تھی، تاہم اس کے دوستوں کی خواہش تھی وہ کہ اپنے دوست کی شادی کرائیں، ساتھ ہی خالد نے جہیز لینے سے بھی انکار کر دیا تھا، تو یہ بات بھی دوستوں کو خوب بھا گئی۔

دوستوں کی فرمائش سُن کو دلہا خالد اور گھر والے شدید پریشان ہوئے تھے، کیونکہ دوستوں کی جانب سے ایسی خواہش حیران کن تو تھی ہی ساتھ ہی سماج والوں کی باتوں سے بھی ڈر رہے تھے۔

تاہم دوستوں نے دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو منا ہی لیا اور پھر ایک دوست سے نکاح کا انتظام سنبھالا، تو دوسرے نے جہیز کا، اسی طرح ایک دوست نے شادی کا آدھا انتظام دیکھا، یعنی دلہے والوں کے کھانے کا خرچہ ، صرف یہی نہیں بلکہ لاہور کے مہنگے ترین بینکوئٹ میں شادی انجام پائی۔

اسی طرح دوستوں نے دوست کے گھر کی سجاوٹ پر ہی صرف 5 لاکھ روپے خرچ کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے؛ ریحام خان

 ساتھ ہی آئی فون کا نیا موبائل فون جو کہ 4 لاکھ روپے تک کا ہوتا ہے وہ بھی تحفے میں دے ڈالا ساتھ ہی مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ بھی دلہے میاں کو ملا۔

Advertisement

اس سب میں خالد کا کہنا ہے کہ میرے دوستوں کا یہ احسان میں کبھی نہیں بھول سکتا، میرے دوستوں نے اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لیے میری ساس کو بھی منایا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر