کتنے ہزار سال بعد نیا چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب پہنچے گا؟ اس سوال کا جواب ماہرین نے دے دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 992 سال بعد پہلی بار 21 جنوری (کل) 2023 کو نیا چاند زمین کے قریب ترین آئے گا۔
21 جنوری کو نیا چاند زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 561 میل دور ہوگا اور ایسا آخری بار تین دسمبر 1030 کو ہوا تھا۔
زمین سے چاند کی سب سے زیادہ دوری 4 جنوری 2023 کو ہی دیکھنے میں آئی تھی جب زمین سورج کے قریب تھی۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنے قریب آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2023 میں کتنی بار چاند کو گرہن لگے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ماہرین کے مطابق لگ بھگ ایک ہزار سال بعد نیا چاند زمین کے قریب ترین آرہا ہے مگر وہ ہمیں نظر نہیں آسکے گا۔
البتہ 22 جنوری کو آپ آسمان پر زہرہ اور زحل کو ضرور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے دیکھ (دوربین سے) سکتے ہیں۔
اسی طرح نئے چاند کے ساتھ نئے چینی سال کا آغاز بھی ہوگا اور یہ خرگوش کا سال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News