غباروں کے ساتھ ہوا میں اڑتی ننھی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی۔
ٹوئٹر پرپوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون گھر میں کسی تقریب کےلئے سجاوٹ کررہی ہیں کہ اچانک ان کی نظر اپنی ننھی بچی پر پڑتی ہے، جس کی پشت پر غبارے بندھے ہوئے ہیں اور وہ ہوا میں اڑ رہی ہے۔
یہ منظر دیکھ کر ماں چیختی ہوئی اس بچی کی طرف بھاگتی ہے، اسی لمحے بچی کی پشت سے دو ہاتھ نکلتے ہوئے نظر آتے ہیں اور بچی کومضبوطی سے تھام لیتے ہیں۔
یہ ہاتھ کسی اور کے نہیں بلکہ اس بچی کے والد ہی کے ہیں جنہوں نے یہ ساری شرارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پلاسٹک کے ڈریسز پہن کر ننھی بچی ایک بار پھر حاضر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
