Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشروم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچا سکتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

مشروم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچا سکتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا
مشروم موسمیاتی

مشروم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچا سکتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

ماہرین کا کہنا ہےکہ مشروم سے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنا ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ درختوں کے ساتھ خوردنی مشروم کی افزائش ایک جانب تو لاکھوں افراد کی غذا بن سکتی ہے تو دوسری جانب اس سے آب وہوا میں تبدیلی کے نقصانات کم کئے جاسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف اسٹرلنگ کی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز میں بطور اعزازی پروفیسر کام کرنے والے پال تھامس گزشتہ دو سالوں سے مائیکوفاریسٹری کے ابھرتے میدان میں ہونے والے مطالعات پر تجزیہ کر رہے ہیں۔

ان کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنگلات میں کھانے کے قابل ’ایکومائیکورِزل فنجائی‘ (ای ایم ایف) کی کاشت سے ممکنہ طور پر سالانہ 12.8 ٹن فی ہیکٹر کاربن ختم کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

 اس فنجائی ( مشروم) کو درختوں سے قریب اگانے کی صورت میں سالانہ 1 کروڑ 90 لاکھ افراد کے لیے غذا کا بند و بست بھی کیا جاسکتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیاں نئی وباؤں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں، سائنسدانوں کا انتباہ

ان کا کہنا تھا کہ درختوں کے ساتھ اگنے والی فنجائی کو لگنے والے نئے درختوں سے حاصل ہونے والی غذائی فصل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اس نظام کو استعمال کرتے ہوئے فنجائی کی پیداوار گرین ہاؤس گیس کو جذب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشروم سے حاصل ہونے والا یہ ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔ غذا کی پیداوار ہمیں موسمیاتی تغیر کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Advertisement

پروفیسر تھامس کے مطابق درختوں کے ساتھ مشروم کا اگایا جانا نہ صرف جنگلات کے کٹاؤ کی ضرورت کو کم کرے گا بلکہ درختوں کی افزائش کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
چین میں خاتون ملازمہ کو زہر دینے کی حیران کن وجہ کا انکشاف
دنیا کی سب چھوٹی سرحد کن دوملکوں کے درمیان واقع ہے؟
نائجیرین خاتون کو سوشل میڈیا پر منفی ردعمل دینا مہنگا پڑگیا
مجرم نے جیل سے فرار ہونے کے لیے انوکھا روپ دھار لیا
چینی شخص نے ماؤتھ فاؤنٹین کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر