Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا سانپ زلزلے کی پیشگوئی کرسکتے ہیں؟

Now Reading:

کیا سانپ زلزلے کی پیشگوئی کرسکتے ہیں؟
سانپ

کیا سانپ زلزلے کی پیشگوئی کرسکتے ہیں؟

Advertisement

اگر گزشتہ چند دہائیوں میں آنےو الے زلزلوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

رواں برس 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

زلزلے سے اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کی بنیادی وجہ اس کا اچانک آنا ہے۔اگر انسان کو پہلے سے علم ہوجائے تو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

تاہم دنیا میں اب تک ایسی کوئی ٹیکنالوجی دریافت نہیں ہوسکی جو زلزلے کی پیشگوئی  کرسکے لیکن  چینی سائنسدانوں نے  زلزلے کی پیشگوئی کا ایک نظام بنایا ہے جو کسی ٹیکنالوجی پر نہیں بلکہ سانپوں کے رویے پر انحصار کرتا ہے۔

جنوبی چین میں گوانگشی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ناننگ  کے زلزلہ بیورو نے قدرتی جبلت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے اپنا ایک نظام تیار کیا  ہے۔

Advertisement

زلزلہ بیورو کے ماہرین براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنکشن سے منسلک ویڈیو کیمروں کے ذریعے مقامی سانپوں کے فارموں میں سانپوں کی نگرانی کرتے ہیں۔

بیورو کے ڈائریکٹر جیانگ ویسونگ کا کہنا ہے کہ زمین پر موجود تمام مخلوقات میں سے سانپ شاید زلزلوں کے لیے سب سے زیادہ حساس ہیں۔

جیانگ کے مطابق سانپ 120 کلومیٹر (70 میل) دور سے زلزلہ محسوس کر سکتے ہیں۔وہ زلزلہ آنے کے تین سے پانچ دن پہلے عجیب و غریب انداز سے برتاؤ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب زلزلہ آنے والا ہوتا ہے تو سانپ اپنے گھونسلوں سے باہر نکل جاتے ہیں  یہاں تک کہ سردیوں میں بھی جب وہ اپنے بلوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

جیانگ کا مزید کہنا ہے کہ اگر زلزلہ بڑا ہے تو سانپ بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دیواروں سے بھی ٹکرا جائیں گے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جرمن کروڑ پتی شخص جو کوڑے سے کھانا چن کر کھاتا ہے
تصویر میں موجود غلطی کی نشاندہی کرکے اپنے ذہین ہونے کا ثبوت دیں!!!
صرف آپ صرف 5 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کچھوے کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟
جنوبی کوریا میں بزرگ خواتین کا ابھرتا ہوا میوزیکل بینڈ
سیارے جتنا ستارہ، جہاں 72 سال زمین کا ایک دن بناتے ہیں
روسی نوجوان نے متروک ہوائی جہاز کو لگژری گھر میں تبدیل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر