
38 ہزار غباروں سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن ماڈل
ہانگ کانگ میں 38 ہزار غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن کا ماڈل تیار کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کے شاپنگ مال میں سجے اس ڈریگن کے ماڈل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے عالمی ٹائٹل سے بھی نواز دیا گیا ہے۔
اس ڈریگن کے ماڈل کو دو ماہر بیلون آرٹسٹوں نے 60 رضا کاروں کی مدد سے تیار کیا ہے جوکہ 137 ہزار فٹ سے زائد طویل ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے بیلون ڈریگن ماڈل قرار دئیے جانے والے اس شاہکار کو نئے چینی سال کی تقریبات کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے، جوکہ فروری کے اختتام تک اس شاپنگ مال کی زینت بنے گا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بیلون آرٹسٹوں کا کہنا ہے کہ ماڈل کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ غباروں کے علاوہ کسی بھی سپورٹ اسٹرکچر کے بغیر ڈریگن ایک ہی جز میں دکھائی دے۔
اس بیلون ڈریگن کو دیکھنے کےلئے سیاحوں اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد شاپنگ مال کا رخ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News