Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوکھا دعوت نامہ؛ بغیر کھانے والا شادی کا کارڈ وائرل

وائرل کارڈ میں لکھا ہے کہ براہِ کرم ہماری معذرت قبول کریں، ہم نے کھانے کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی شادیوں کا ذکر ہو تو پُرتکلف کھانے اور شاندار تقاریب اولین خیال بنتے ہیں، مگر حال ہی میں ایک شادی کا دعوت نامہ سادگی اور بامعنی پیغام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

وائرل کارڈ کی سب سے نمایاں بات اس پر درج وہ نوٹ ہے جس میں میزبانوں نے لکھا کہ ’براہِ کرم ہماری معذرت قبول کریں، ہم نے کھانے کا انتظام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

یہ غیر روایتی فیصلہ سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھا گیا، متعدد صارفین نے اسے شادیوں میں غیرضروری دکھاوے کے خلاف ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے موقعوں پر اصل اہمیت نیت، دعاؤں اور سادگی کی ہوتی ہے، نہ کہ فضول خرچی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Brandsynario (@brandsynario)

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس کارڈ کو خاندان کی انکساری اور سادگی کی بہترین مثال قرار دیا اور کہا کہ اگر ایسی روایت عام ہوجائے تو شادیوں کے بے تحاشا خرچے کم ہوسکتے ہیں، جو مذہبی تعلیمات اور سماجی ذمہ داری دونوں کے عین مطابق ہے۔

اس وائرل دعوت نامے نے ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا ہے کہ آج کی جدید شادیوں کو کس طرح مذہبی اصولوں، خاندانی روایات اور موجودہ ثقافتی رجحانات کے ساتھ زیادہ ہم آہنگ اور سادہ بنایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کا کارڈ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا