Site icon بول نیوز

فیصل آباد: ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اقبال سٹیڈیم میں جاری

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری ہے، جہاں کھلاڑیوں نے صبح اور شام کے تربیتی سیشنز میں بھرپور شرکت کی۔

صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور رننگ کے سیشنز میں حصہ لیا، جبکہ شام کے سیشن میں چھ کھلاڑیوں کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں پاور ہٹنگ کی مہارتوں کی تربیت دی گئی۔ اس سیشن کی نگرانی عبدالرزاق نے کی، جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی ٹپس دیں۔

کھلاڑیوں نے اقبال سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس بھی کی، جہاں قومی کرکٹر اظہر علی، جنید خان اور حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 فروری تک فیصل آباد میں جاری رہے گا، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں مزید بہتری لانا اور انہیں عالمی سطح کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔

Exit mobile version