پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر اگلے چار سال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم ابتدائی میچوں میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف اچھا نہ کھیل سکی لیکن اس کے بعد اس نے اچھی کارکردگی دکھائی جس سے اندازہ ہوا کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے تاہم اس میں ذہنی پختگی کی کمی ہے جس پر کام ہونا ہے۔
احسان مانی کی پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ملاقات میں ٹیم میں اہم پیش رفت کے متعلق بات چیت ہوئی جبکہ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا خواہش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی مکی آرتھر سے معاہدے کے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے جبکہ مکی آرتھر کے معاہدے کی معیاد 3 سال پورے ہونے پر ختم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News