آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور لمز یونیورسٹی کے تعاون سے دو برس قبل قائم ہونیوالی بائیو مکینکس لیب کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بائیومکینکس لیب میں کھلاڑیوں کے مشکوک اور غیر قانونی بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیےجاسکیں گے جبکہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ سینٹر میں کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں بھی دور کی جاسکیں گی۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ بائیو مکینکس لیب کی منظوری پی سی بی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی ایک اور کامیاب کوشش ہے، ماضی میں ہمارے کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی اور لمز کے اشتراک سے قائم کردہ بائیومکینکس لیب دنیا کا پانچواں ٹیسٹ سینٹر ہے جبکہ اس سے قبل برسبین، لفبرا، چنئی اور پریٹوریا سنٹر کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
