Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کروادیا

Now Reading:

پی سی بی نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کروادیا
PCB announces new Domestic structure

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کروادیا۔

فصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے دلچسپ اور سنسنی خیز ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی   لاہور میں ہوئی ۔

تقریب رونمائی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو  پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشی نے شرکت کی ۔

پی سی بی   کے مطابق نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں سابق کرکٹرز کے لیے کوچنگ اور منیجمنٹ کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں ۔ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔

 پی سی بی کے نئے اسٹرکچر کے مطابق 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے ۔

Advertisement

نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو 3 مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔پہلے درجے میں 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اسکول اور کلب کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کریں گی دوسرے درجے میں سٹی کرکٹ ٹیمیں انٹرا سٹی مقابلوں میں شرکت کریں گی تیسرے درجے میں 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی ۔

ہر کرکٹ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کو سالانہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے گی ،یہ کھلاڑی پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ کاحصہ نہیں ہوں گے۔ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کسی کھلاڑی کو فی میچ معاوضہ دے کر میچ میں شامل کرسکتی ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ رکھنے والے ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا ۔

اس کے علاوہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچز 14 ستمبر سے 8 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے  جبکہ قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچز 14 ستمبر سے 10 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہوں گے ۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا ۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

 پاکستان کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ کے میچز 29 مار چ سے 24 اپریل 2020 تک جاری رہیں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کپ میں فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت شروع ہوں گے ۔

Advertisement

پی سی بی کے نئے اسٹرکچر کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے تمام ٹورنامنٹس میں کوکابورا کی گیند کا استعمال  کی جائے  گی۔

اس موقع پر چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معیار میں بہتری لانا پی سی بی کی اولین ترجیح ہے ،نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے نفاذ سے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔نئے اسٹرکچر کی تیاری میں پی سی بی صوبائی ایسوسی ایشنزکی مکمل معاونت کرےگا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت پر یقین رکھتا  ہے،ن یہ اسٹرکچر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کو بہترین ٹیم کے انتخاب میں مدد دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا
ناقابل شکست پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ، بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کام نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل
کیا جے شاہ کے چیئرمین بننے سے کرکٹ میں بھارتی بالادستی مزید بڑھ جائے گی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر