Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

Now Reading:

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
Under 19 team Pakistan

سری لنکا میں جاری اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹائران فرنینڈو اسٹیڈیم موراٹوا میں کھیلا گیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان روحیل نذیر نے اور محمد حارث نے بھارتی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ کپتان روحیل نذیر نے 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے ۔ روحیل نذیر کو آکاش نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ محمد حارث نے 43 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگ میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے اتھاروا انکولے کار نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

306رنز کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم مقررہ 46.4 اوورز میں245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان روحیل نذیر 117 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث نے 43 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے اتھاروا انکولے کار نے 3 اور ودیادر پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان دھرو چاند جوریل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔ میچ میں پاکستان کی پیس جوڑی نسیم شاہ اور عباس آفریدی نے مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: شاہین آفریدی کی شرکت مشکوک
پی سی بی نے غیر فعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ختم کردیا
کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی
نیپالی بیٹسمین نے تاریخ رقم کر دی، ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کیوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
پی سی بی، سیاسی بھرتیوں کی فہرست طلب کر لی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر