Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کا جلد دورہ پاکستان کا عندیہ

Now Reading:

انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کا جلد دورہ پاکستان کا عندیہ
ECB-ICB

انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈیوٹرم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ویرن ڈیوٹرم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ہماری مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کیلئے جو سوالات تھے ان سب کے جوابات مل گئے ہیں، جو بریفنگ ملیں اس کے بعد اب دورہ پاکستان سے انکار کرنا ہمارے  لئے ممکن نہیں ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو ویرن ڈیوٹرم نے بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام پر کرکٹ آئرلینڈ کی بورڈ میٹنگ میں دورہ پاکستان ڈسکس ہوگا۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیرسن نے پی سی بی ریڈیو کو انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے انگلینڈ کے 2022 میں دورہ پاکستان کیلئے انتظامات کی تفصیلات حاصل کی ہیں اور اسلام آباد میں اپنے دورے میں ملنے والی معلومات کا بغور جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Advertisement

ٹام ہیرسن نے کہا کہ میرا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کونکہ دورے میں پاکستان کی سکیورٹی اور انتظامات سے وابستہ افراد سے اہم معلومات حاصل کی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ برٹش ہائی کمیشن، وزرات داخلہ اور سکیورٹی افسران سے رابطے میں رہیں گے جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ سیکورٹی صورتحال کی نگرانی کیلئے انتہائی مؤثر اور مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
’کنگ آف کلے‘ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدل گئی، پاکستان کو ملتان ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز شکست
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیاں متوقع
حافظ نعیم کا چیئرمین پی سی بی سے استعفی کا مطالبہ
ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر