Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کے سینئر کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے رضامند

Now Reading:

سری لنکا کے سینئر کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے رضامند
Sri Lankan team

سری لنکا کے سینئر کھلاڑی دورہ پاکستان کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےسری لنکا کے سینئر کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔

سینئر کھلاڑیوں نے جونیئر کھلاڑیوں کے پاکستان کے انتہائی کامیاب دورے کے بعد سیکیورٹی  کےمتاثر کن انتظامات اور مہمان نوازی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں کھیلنے کے لئے اپنی رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کوشل مینڈس ، کوشل پریرا اور نیروشان ڈیکویلا سے ٹیم منیجر اور ٹور سلیکٹر اشانتھا ڈی میل نے مشورہ کیا۔

یاد رہے کہ کوشل مینڈس دورہ پاکستان کے لئے نااہل تھے تاہم کوشل پریرا اور نیروشن ڈیکویلا نے دورہ پاکستان (محدود اوورزکی سیریز کے لئے) سے انکار کردیا تھا۔

Advertisement

دوسرے سینئر کھلاڑی دیموت کرونارتنے ، انجیلو میتھیوز ، دنیش چندیمل اور کچھ دیگر افراد سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلی ڈی سلوا نے سری لنکا میں مشاورت کی تھی اور ان کی رضامندی حاصل کی گئی۔دیموت کرونارتنے  ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے واپسی پر تیار ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے سینئر کھلاڑیوں نے اب پاکستان کے دورے کی اہمیت کو سمجھا ہے۔انہیں لگتا ہے کہ اگر اسی طرح وہ اپنی جگہ چھوڑتے رہے تو جونیئرز ان  کی جگہ لے لیں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ان کی ٹیم پہلے ٹیسٹ سے دو دن قبل 8 دسمبر کو کولمبو سے براستہ دبئی  اسلام آباد روانہ ہوگی  اور دوسرے ٹیسٹ کے بعد فوراً بعد  ہی واپس آجائے گی۔

دورہ پاکستان کے لئے ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔

  واضح رہے کہ دونوں ٹیسٹ دسمبر میں راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے کی تجویز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 241 رنز سے ہرا دیا
بھارت کے سابق کھـلاڑی ٹینس ہال آف فیم میں شامل
ثانیہ مرزا سے شادی کی خبریں؛ محمد شامی نے خاموشی توڑ دی
گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پی سی بی کا شاہین، رضوان اور بابر کو این او سی جاری نہ کرنے فیصلہ
دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر