Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا

سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے سیریز کے لیے  16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیم کی قیادت دیموتھ کرونا رتنے کریں گے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں اینجیلو میتھیوز ، دنیش چندی مل، کوشال پریرا ،نیروشن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو،لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا ، دھننجایا ڈی سلوا،لاہیرو تھری مانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ ہوگی جس کے لیےسری لنکن ٹیم 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے جس کا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہ مارچ 2009 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں تھم جانے والا ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ سری لنکن ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر شروع ہوگا ۔

Advertisement

2009میں پیش آنے والے سانحے کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم کے رکن سرنگا لکمل بھی موجودہ ٹیم میں شامل ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ بورڈ پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر سے سری لنکن ٹیم کاہیڈ کوچ بننے کے لئے بات چیت کر رہا ہے۔

اس بات  کا قوی امکان ہے کہ مکی آرتھر بطور ہیڈ کوچ دورہ پاکستان پر آنے والی سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل مکی آرتھر کا نیوزی لینڈکی فرسٹ کلاس کرکٹ کی کوچنگ کے لیےمختصر مدت پر مشتمل ٹوئنٹی 20 معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مکھی آرتھر کی خواہش پر معاہدہ ختم کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کے ارحم بن فرخ نے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
فرانسیسی اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے
سری لنکن کرکٹر کو  گولی مارکر ہلاک کردیا گیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین شامل
پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر