Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کھلاڑیوں اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور نے سب کے دل جیت لیے

Now Reading:

پاکستانی کھلاڑیوں اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور نے سب کے دل جیت لیے
پاکستانی کھلاڑیوں

پاکستانی کھلاڑیوں اور بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کے بڑے پن اور مہمان نوازی نے سب کے دل جیت لیے۔

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہے گذشتہ دنوں برسبین میں قیام کے دوران پاکستانی کھلاڑی یاسر شاہ،شاہین آفریدی،عمران خان، نسیم شاہ اور موسیٰ خان کھانا کھانے کے لیے بھارتی سکھ ڈرائیور کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ گئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں

بھارتی ڈرائیور کرکٹرز کو ایک ریسٹورنٹ لے گئے تاہم اس نے خوش دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے کرایہ لینے سے انکارکردیا۔

ڈرائیور کے انکار پر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنی روایتی مہمان نواز کا حق ادا کرتے ہوئے اسے اصرار کرکے کھانے پر روک لیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ ڈرائیور نے کرکٹرز کے ساتھ اپنی تصویر بھی انہیں دکھائی۔

بھارتی سکھ ڈرائیور کی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کھانا کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین نے  اس خوبصورت واقعے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بتایا کہ جب وہ لوگ کھانے کے لیے نکلے تو ٹیکسی ڈرائیور کو کہا کہ ہمیں کسی پاکستانی یا انڈین ریسٹورنٹ میں لے جائے، ٹیکسی ڈرائیو ہمیں پہچان گیا اور ہم سے کرایہ نہیں لیا تو ہم نے بھی اسے اپنے ساتھ کھانے کی عوت دے ڈالی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر