اے سی سی ایمرجنگ کپ کا ٹائٹل پاکستان کے نام
ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے دی۔
302 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم کا کوئی بلے باز نصف سینچری بھی اسکور نہ کرسکا اور پوری ٹیم 44ویں اوور میں 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عاطف حسین 49، کپتان نجم الحسین46 جبکہ مہدی حسن نے 42 رنز بنائے۔ان کے علاوہ یاسر علی22،محمد نعیم16 اور سومیا سرکار 15 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3، سیف بدر اور خوشدل شاہ نے 2،2جبکہ سمین گل، عماد بٹ اور عمرخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Winners of #ETAC2019 🇵🇰
Pakistan win the final of ACC Emerging Teams Asia Cup by 77 runs!
#BANvPAK pic.twitter.com/OoomoIRexx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2019
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو آغاز میں ہی پاکستان کی دو وکٹیں 41 رنز پر گر گئیں ۔تاہم اس کے بعد روحیل نذیر اور عمران رفیق نے ٹیم کو سنبھالااور اسکور کو 158 تک پہنچادیا۔
عمران رفیق 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کو چوتھا نقصان سینچری بنانے والے روحیل نذیر کی صورت میں اٹھانا پڑا جب 243 کے مجموعی اسکور پر وہ 113 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ایل بی ڈبلیوہوگئے۔
اس کے بعد کپتان سعود شکیل اور خوشدل شاہ نے اسکور کو مقررہ 50 اوورز میں 301 تک پہنچادیا۔ دونوں نے بالترتیب 42 اور 27 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سمون خان نے 3، حسن محمود نے 2مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News