اولمپیئن اصلاح الدین کا آڈیٹر جنرل کے نوٹس کا جواب

سیدہ نادرہ مشتاق , رپورٹر بول نیوز

15th November, 2019

اولمپیئن اصلاح الدین نے آڈیٹر جنرل کے دو کروڑ گرانٹ کے نوٹس کا جواب دے دیا۔

سابق اولمپئن نے یہ تسلیم کیا کہ روپے انہی کے اکائونٹ میں ہیں کہتے ہیں سندھ حکومت سے ملنے والی گرانٹ بینک اکاؤنٹ میں جمع ہے۔

 اپنے ویڈیو پیغام میں سابق اولمپئن اصلاح الدین نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پانچ برس قبل ملنے والے دو کروڑ روپے سود سمیت بینک اکاؤنٹ میں موجود ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جنوری 2014 کو ملنے والے دو کروڑ روپے اور اس پر لگنے والا سود اب کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پرخرچ کیا جائے گا۔

یاد رہے محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری کی جانب سے اصلاح الدین سے ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی کو جاری کردہ دو کروڑ روپے کی آڈٹ رپورٹ مانگی تھی جس پرآڈیٹر جنرل کے آڈٹ اعتراضات کے بعد اس معاملہ کو دوبارہ اٹھایا گیا تھا۔

سابق اولمپئن  کو 2014 میں محکمہ کھیل سندھ کے اس وقت کے سیکریٹری لئیق احمد کی جانب سے دو کروڑ روپے کا چیک ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کراچی کے لئے دیا گیا تھا۔

بعدازاں دو کروڑ روپے کی گرانٹ کراس چیک نمبر (9736118) کے زریعے 6 نومبر 2014 کو دی گئی تھی۔ جس پر آڈیٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے پیرا نمبر31.4.3 کی سیشن 14(2)اینڈ(3) آڑڈنیس 2001 کے تحت اٹھائے ہیں جس کا کوئی حساب گزشتہ پانچ سالوں میں اصلاح الدین کی جانب سے جمع نہیں کرایا گیا تھا۔

آڈیٹر جنرل کی جانب سے بینک میں جمع کرائی گئی رقم کے پانچ سال کے منافع کے ساتھ جمع کرانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ اولمپئن اصلاح الدین ،ایس ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین، ڈاکٹر جنید علی شاہ صدر، اختر الاسلام سیکریٹری اور اولمپئن ایاز محمود خازن ہیں جبکہ ان تمام لوگوں کو محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے تھےلیکن جواب صرف اصلاح الدین نے جمع کرایا تھا۔

وریشہ مسعود

ویب ایڈیٹر , بول نیوز


متعلقہ خبریں

کوئنٹن ڈی کوک

کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقا کے ون ڈے کپتان مقرر

وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر...

ماریہ شراپووا

ماریہ شراپووا کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست

پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ماریہ شراپووا آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ...

ہاکی

ہاکی کے فروغ اور ترویج کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام

پاک فوج نے ملک میں ہاکی کے فروغ اور ترویج  کے لیے بڑا اقدام کیا ہے۔ پاک...

قومی کرکٹ

پاکستانی کرکٹراب موسیقی میں بھی رنگ جمانےکوتیار

قومی  کرکٹ  ٹیم کےآف اسپنر بلال  آصف اب کھیل کےمیدان  کے بعد  گلوکاری  میں بھی  جوہردیکھانےکوتیارہیں۔ قومی...